Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3فروری 2006
ایک صاحب ملاقات کے لیے آئے۔ ان کے پاس ایک دوا تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دوا بہت سے مرضوں کا تیز ہدف علاج ہے۔ انھوںنے کہاکہ تجربہ بتاتا ہے کہ سورج کی شعاعیں انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہیں ۔ ہم نے اِس پر ریسرچ کی۔ہم نے بیس قسم کی مٹی جمع کی ۔ اس کو گوندھ کر کئی دن تک دھوپ میںرکھا ۔ اس طرح سورج کی شعاعیں اس کے اندر جذب ہوتی رہیں۔ جب وہ مٹی سوکھ گئی تواس کا باریک سوف بنایا گیا اور اس کو کیپسول میں بھر دیا گیا ۔ اب اِس کیپسول کو ہم مختلف بیماریوں میں دیتے ہیں۔
میںنے کہا کہ یہ ایک غیر سائنٹفک بات ہے۔ سورج کی شعاعیںبلا شبہ نہایت مفید ہیں۔لیکن سورج کی شعاعیں کو محفوظ نہیں کیاجاسکتا ۔ آپ کا طریقہ اِس مفروضےپر مبنی ہے کہ آپ سورج کی شعاعوں کو مٹی میں محفوظ کر دیا۔ حالاںکہ قانون فطرت کے دلی سبق، ایسا ہونا ممکن نہیں۔ اگر سورج کی شعاعوں کومحفوظ کیاجاسکےتو انرجی کامسئلہ اِس طرح ہو جائے کہ ہمیں کسی اور انرجی کی ضرورت ہی نہ رہے۔