Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
12ستمبر2006
ہمارے دو پھوپھی زادبھائی تھے۔ایک عبد الروئوف اور دوسرے عبدالقادر ۔ایک معاملے میںمجھے ان کانام جاننے کی ضرورت تھی ۔ میںنےسوچاتو مجھے عبدالروئوف صاحب کا نام یاد آرہا تھامگر مگر دوسرے صاحب کانام یادنہیں آرہاتھا۔کافی سوچا مگر مجھے ان کا نام یاد نہیں آیا ۔ اس کے ایک ہفتے کے بعد اچانک ایساہوا کہ خود بخودعبد القادر کا نام میرے ذہن میں آگیا ، حالاںکہ اسی وقت میںاِس بارےمیں کچھ سوچ نہیں رہاتھا۔
حقیقت یہ ہےکہ انسانی ذہن ایک کمپیوٹر کی مانند ہے ۔ اس کا ایک سرچ انجن ہے۔ میں نےجب اپنے پھوپھی زاد بھائی کانام سوچا اور وہ یاد نہیں آیا تویہ سوال میرے ذہن کے سرچ انجن میںچلا گیا۔اسکے بعد سرچ انجن میںنام کی تلاش کا ایک پراسس جاری ہو گیا ۔ یہ پراسس جو رات دن جاری تھا،اس کی تکمیل میںایک ہفتے گذر گیا۔ آخر کار سرچ انجن نے اس نام کو ڈھونڈ نکالا، اور اچانک مجھے بتادیا۔