Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7جولائی 2006
لکشمی متّل گجرات میں پیدا ہوئے ۔ انھوں نے لندن میں اسٹیل انڈسٹری شروع کی ۔ اِس میدان میں انھوں نے بہت ترقی کی۔یہاں تک کہ اب ان کی متل انڈسٹری کا نیا نام (Arcelor Mittal)دنیا کی سب سے بڑی اسٹیل انڈسٹری بن گئی ہے ۔ انھوں نے اِس میدان میں ساری دنیا میں نمبر ایک کی پوزشن حاصل کر لی ہے ۔
لکشمی متل نے دہلی کے انگریزی اخبار ٹائمس آف انڈیا کو انٹرویو دیا ہے ۔ جو اخبار کے شمارہ ۲جولائی ۲۰۰۶ء میں شائع ہوا ہے ۔ اِس انٹرویو کا عنوان یہ ہے :
Mittal has a message for India; Go ahead and conquer the world.