Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10مئی 2006
قرآن کی سورہ نمبر 95میں آیا ہے کہ : لقد خلقنا الانسان في أحسن تقويم ، ثم رددناه أسفل سافلين .
We created man in the best mold then we cast him down to the lowest of the low.
اس آیت کا مطلب غور و فکر کے بعد میری سمجھ میں یہ آیا ہے کہ جو لوگ خدا کی معرفت حاصل کریں اور خدا کے تخلیقی منصوبے کو دریافت کر لیں وہ صحیح نقشے کے مطابق زندگی گزارتے ہیں اور جو لوگ خدا کی معرفت حاصل نہ کریں اور خدا کے تخلیقی منصوبے سے بے خبر رہیں۔ وہ اپنی سوچ اور اپنے عمل دونوں کے اعتبار سے بھٹک جاتے ہیں وہ کبھی فلاح سےدرکنار نہیں ہوتے ۔