Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15ستمبر 2006
آج جمعہ کی ہفتہ وارکلاس تھا۔تقریر کاموضوع مسیحی پوپ کاوہ بیان تھاجوانھو ںنے ۱۴ستمبر ۲۰۰۶ کو ریجن برگ یونیورسٹی (جرمنی)میںتقریر کرتےہوئے دیاتھا۔یہ بیان اخباروں میںمختصر طور پر چھپا تھا، میں نے انٹرنٹ سے اسکونکلوایا تو اسی کاپوراٹکسٹ سات صفحے پر مشتمل تھا۔ تقریرمیںجوباتیں کہی گئیں ان میںسےایک یہ تھی کہ مسیحی پوپ کامذکورہ بیان ایک فکری چیلنج کی حیثیت رکھتاہے۔ اور ہم پوری طرح اس کا علمی جواب دینےکی پوزشن میں ہیں۔ ایسی حالت میں اس کے جواب میں تشددانہ ردّ عمل کا طریقہ اختیار کرنا ایسا ہی ہے جیسےکوئی شخص اپنے پاس بم رکھتےہوئےدوسرے کی طرف کنڈی پینکے۔فکری استدلال ہرحال میںتشددسے زیادہ طاقتورہوتا ہے ۔اِس معاملے میں ہم کوپُر امن استدلال کا طریقہ اختیار کرنا چاہیے۔