Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16جولائی 2006
حدیث میں آیا ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جامع نصیحت کی درخواست کی۔ آپ نے فرمایا : قل ربّى اللّه ثم أستقم .اِس کا مطلب میرے نزدیک یہ ہے کہ خدا کو اپنا سپرم کنسرن بنا لو۔ اور بقیہ تمام چیزوں کو ثانوی درجہ دے دو۔ ہر انسان فطری طورپر بہت سی چیزوں کے درمیان ہوتا ہے ۔ مثلاً مال ، اولاد ، شہرت ، سیاسی اقتدار ، مادّی ترقی وغیرہ ۔ اب ہرانسان کے سامنے یہ سوال رہتا ہے کہ وہ اِن سےکسی چیز کو اپنا خاص نشانہ نہ بنائے ۔ مذکورہ حدیث گویا ایسی حالت میں انتخاب صحیح کی طرف رہنمائی ہے۔ وہ بتاتی ہے کہ دوسری تمام چیزیں سپریم کنسرن بنانے کے قابل نہیں ہیں۔ سپریم کنسرن بنانے کے قابل صرف خدا ہے۔