Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9جنوری 2006
میںریڈیو سن رہا تھا کہ درمیان میں ایک سنگر کی آواز آنےلگی۔ یہ سنگر بچوں کاایک گیت گا رہا تھا۔ اِس گیت میںبتایا گیاتھاکہ چاند گم ہوگیاہے اور تمام ستارے گلیوںگلیوں میںاِس کو دھونڈ رہے ہیں۔ میں نے خبر سننے کےلیے ریڈیو کھولا تھا ،لیکن سنگر مذکورہ گیت کو اتنے زیادہ حسنِ صورت کے ساتھ گا رہا تھا کہ میں اس کو سننےلگا، تھوڑی دیر کے لیے میںبھول گیا کہ چاند کاگُم ہونا اور ستاروں کا اس ڈھونڈنے کے لیے نکلنا محض ایک کہانی ہے وہ کوئی حقیقی واقعہ نہیں۔
یہی حال اکثر ان لوگوں کا ہے جو عوام میںمقبولیت حاصل کرتےہیں۔ میرے تجربے کے مطابق ، ان کے پاس جونظریہ ہوتاہے وہ محض خیالی ہوتاہے۔ اُن کےنظریے میںکوئی حقیقی صداقت موجود نہیں ہوتی لیکن وہ اس کو اتنے زیادہ خوبصورت انداز میں لکھتے اور بولتے ہیں کہ سننے والامبہوت ہو جاتا ہے ۔ وہ بھول جاتاہے کہ یہ صرف الفاظ کا کرشمہ ہے ، وہ کسی حقیقت کااظہار نہیں۔