Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16اپریل 2006
ایک روایت کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إنما أنا رحمة مُهداةٌ . ( الدارمى و البيهقى بحواله مشكوة المصابيح ، رقم الحديث ٥٨٠٠ )یعنی بے شک میں خصوصی ہدیہ رحمت ہوں ۔ مُهداةٌ کے معنی عروس (Bride)کے ہیں ۔ استعمال مفہوم کے اعتبار سے اس کا مطلب تحفہ خاص ہے ۔
میرے نزدیک اس کا مطلب یہ ہے کہ پیغمبر اسلام انسا ن کے لیے ایک خدائی تحفے کے طور پر بھیجے گئے ۔ یہ تحفہ دو پہلوئوں کے اعتبار سے تھا۔ ایک یہ کہ پیغمبروں کے ذریعے بھیجی ہوئی ہدایت غیر محفوظ ہو چکی تھی ۔ آپ اس لیے آئے کہ دنیا کو محفوظ ہدایت پہنچادیں ۔ دوسرے یہ کہ تمام انسان اس بات سے بے خبر تھے کہ خالق کا تخلیقی نقشہ (Creation Plan)کیا ہے ۔ آ پ نے لوگوں کو اِس تخلیقی نقشے سے با خبر کیا۔