Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18جنوری 2006
اللہ اکبر کا مطلب یہ ہے کہ اللہ بڑا ہے۔ تاہم اس کے اندر ایک اور مفہوم اپنے آپ شامل ہے کہ دوسرا کوئی بڑا نہیں:
God alone is great nothing else is great.
ایک صاحب سے بات کرتے ہوئے میںنے کہا کہ خدا کو بڑابنانے سے زندگی میںکوئی پرابلم نہیں ہوتا۔ لیکن خدا کے سوا کسی اور چیز کوبڑا ماناجائے تو بہت سے پرابلم پیدا ہو جاتے ہیں ۔ مثلاً قدیم زمانے میںنیچر کو بڑا سمجھ لیا گیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ نیچر کی تسخیر کا ذہن ختم ہو گیا اسی طرح بادشاہ کو بڑا سمجھ لیا گیا ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ حاکم اور محکوم میںتقسیم ہو گیااور انسانوں کے درمیان عدم مساوات پیدا ہو گئی ۔اِسی طرح دولت (Money)کو بڑا سمجھ لیا گیا تو ذہنی تنائو کامسئلہ پیدا ہو گیا ۔ کیوںکہ اب یہ ہو اکہ لوگ سےزیادہ دولت اور مادّی ساز و سامان اپنے لیے چاہےگے ۔ جوں کہ محدوددنیا میں محدود دریافت ممکن نہ تھی اس لیے طلب اور حاصل کے درمیان گیپ پیدا ہو گیا ۔ اسی کانتیجہ وہ چیز ہے جس کو ٹینشن اور اسٹریس کہا جاتاہے۔