Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
13فروری 2013
انیسوی صدی کی نصف آخر میں کمیونسٹ تحریک روس میں ، اور دوسرے ملکوں میں شروع ہوئی۔ 1917میں روس میں کمیونسٹ حکومت قائم ہوئی ۔ لیکن 75سال کے بعد کمیونسٹ امپائر ٹوٹ گیا۔ شروع زمانے میں کمیونسٹ حکومت کی پوری مشنری یہ پروپیگنڈا کرتی رہی کہ روس میں کامیابی کےساتھ سُرخ جنت بنادی گئی ہے۔ لیکن آخر کار یہ ثابت ہوگیا کہ سب جھوٹا پرپیگنڈا تھا۔
اِسی ناکامی کے بعد کمیونسٹ نے اس کے خلاف سخت اندااز میں کتابیں لکھیں۔ مثلاً امریکی کمیونسٹ کی کتاب نیکیڈ گاڈ(Naked God)میلو ون جیلاس کی کتاب نیو کلاس(New Class)وغیرہ۔
ٹراٹسکی صفحہ اول کا روسی کمیونسٹ تھا ۔ وہ روس کی کمیونسٹ پارٹی کا اہم ممبر تھا۔ روس میں 1917کے انقلاب کے بعد جب مطلوب نتائج نہیں نکلے تو وہ سخت مایوس ہوا۔اس نے ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا ا:انقلاب سے غداری (Revolution Betrayed)اس کے نزدیک مطلوب نتیجہ نہ نکلنے کا سبب کمیونسٹ لیڈروں کی غداری تھی۔ مگر یہ ایک احمقانہ خوش فہمی تھی ۔ نام نہاد کمیونسٹ انقلاب کا مطلوب نتیجہ نہ نکلنے کا سبب خود کمینوسٹ نظریے کی خامی تھی نہ کہ کمیونسٹ افراد کی غداری۔