Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جولائی 2006
ایک سوال یہ ہے کہ اتمام حجت کیا ہے۔ میری سمجھ کے مطابق ، اصل اتمامِ حجّت وہ ہے جس کا ذکر سورہ الاعراف میں آیا ہے ۔ اس میں یہ الفاظ ہیں: أن تقولوا يوم القيامة إنا كنا عن هـٰذا غافلين ( الاعراف ١٧٢ )
اتمام حُجّت کا اصل مقصد لوگوں کی غفلت کوتوڑتاہے۔ اور مذکورہ آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ عہد الست کے وقت ہی لوگوں کی یہ غفلت توڑی جاچکی ہے ۔ اب پیغمبر یا داعی کے ذریعے جو اتمامِ حجّت ہوگی وہ تکمیلی معنی میں ہوگی ۔ مزید یہ کہ اتمامِ حجّت کا مطلب یہ نہیں کہ ہر ہر فرد لازماً کامل تبلیغ کر کے اسی پر اتمامِ حجت کی گئی ہو۔ اس طرح کی اتمامِ حجت خود پیغمبر نے بھی نہیں کیا ۔ ہر ہرفرد پر جو اتمام حجت مطلوب ہے۔ وہ عہدالست کے وقف ہو چکی ۔ اب جو اتمام حجت دُعاۃ کے ذریعے کی جائے گی اس کی حیثیت گویا تذکیر یا مدد کی ہوگی۔