Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
18اگست 2006
ایک حدیث میں چند باتوں کی تاکید بیان ہوئی ہے۔ اس میں ایک بات یہ ہےکہ خدا نے ہر چیز کی ایک حد مقرر کر دی ہے تو تم اس سے تجاوز نہ کرو(وحدّحدوداً فلا تعتدوھا)
علماء اس حدیث کو بہت محدود معنی میں لیتے ہیں ۔ حالاں کہ اس کا تعلق ، پوری زندگی سے ہے ۔ مثلاً آدمی کسی کے اوپر تنقید کرے تو وہ اپنی تنقید کو علمی تجزیے کا دائرے میں رکھے ۔ وہ اس کو تنقید اور تعصب کے درجے تک نہ لے جائے ۔ وہ کسی کا نام تو شریفانہ انداز میں اس کا نام لے ۔ وہ غیر شریفانہ انداز میں اس کا نام نہ لے ۔ وہ کوئی کام کرے تو اس کو وہ اتنا ہی بتائے جتناکہ وہ اس کو کر رہا ہے ۔ اس سے زیادہ بڑھا کر وہ اس کو نہ بتائے ۔ وہ کسی سے معاملہ کرے تو وہ دیانت داری کی حد میں اپنے کو موجود رکھے۔ وہ بد دیانتی کی حد تک نہ جائے ۔ وہ کسی کو مشورہ دے تو وہ نہایت سنجیدگی کے ساتھ اس کو مشورہ دے۔ غیر سنجیدہ مشورہ ہر گز نہ دے ، وغیرہ ۔