Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6ستمبر 2006
بمبئی کے مسٹر فاروق بصر(Tel. 22 230 98 151)ملاقات کے لیے آئے ۔ اُن کے ہاتھ میں گوگل (Google)کی کتاب تھی ۔بات چیت کے دوران انھوں نےبتایا کہ میں نےگوگل (سرچ انجن )پر الرٹ کو سبکرائب کیا ہے ۔میرے انسڑکشن کے مطابق ،یہ ہوتاہے کہ دنیا میں کہیں بھی کسی بھی زبان میں اسلام پر جو آئٹم چھپے ہیں وہ روزانہ انگریزی میںترجمہ ہو کرمیرے پاس آجاتے ہیں ۔میں نےپوچھا کہ جو آئٹم آپ کے پاس آتے ہیں اُن میں کتنے نیگٹو ہوتے ہیں، اور کتنے پازٹیو ۔انھوں نے بتایا کہ نوے فیصد سےزیادہ نیگٹو ہوتے ہیں ، یعنی تشدد سے متعلق ۔