Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
24ستمبر 2006
ایک تعلیم یافتہ مسلمان ہیں ، ان سے کچھ غلطی ہو تو فوراً وہ ساری (Sorry)کہتے ہیں۔میں سمجھتا تھا کہ ان کے اندر غلطی کا اعتراف کا مادّہ موجود ہے ۔ لیکن حال میں مجھے یہ تجربہ ہوا کہ وہ بظاہر اپنی غلطی کو تو مان لیتے ہیں ، لیکن ان شخصیت میںکوئی تبدیلی نہیں ہوتی ۔ ساری کہنے کے باوجود ان کی اصل شخصیت ویسی کی ویسی ہی بنی رہتی ہے ۔ غور کرنے کے بعد سمجھ میں آیا کہ ان کا ساری بغیر ملامت (Sorry without repentance)ہو تاہے ۔وہ منہ سے بول دیتے ہیں کہ مجھ سے غلطی ہوئی ، لیکن ان کے دل میں اپنی غلطی کے لیے شر مندگی کا احساس نہیں ہوتا۔ یسا اعتراف بالکل بے معنی ہے ۔ حدیث میں آتا ہے کہ تو بہ اصل میں شرمندگی کا نام ہے ۔( التوبة النّدَم )ندامت کے بغیر توبہ نہیں اور شرمندگی کے بغیر اعتراف خطا نہیں ۔