Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
28مئی 2006
۲۸مئی ۲۰۰۶کو حسب معمول ہفتے وار اسپریچول کلاس ہوا اس میں ہندو اور مسلمان دونوں کافی تعداد میں شریک ہوئے ۔ تقریر کا موضوع اسلام تھا ۔
اسپریچول کلاس کے ذریعے ایک نیا تجربہ ہو رہا ہے ۔ موجودہ زمانہ میں شاد ی کے بعد جب لڑکی کا تعلق مسلم لڑکے کی فیملی سے ہوتاہے تو فوراً اختلافات شروع ہو جاتے ہیں ۔ فیملی والے کہتے ہیں کہ صرف کلمہ پڑھنا کافی نہیں ، تم اپنا نام بدلو ، بُر قہ پہنو ، یہ کرو اور وہ کرو۔ اِس قسم کی لڑکیاں عام طور پر سخت الجھن کا شکار ہوتی ہیں ۔ علماء کی طرف سے بھی ان کو اسی قسم کا جواب ملتا ہے ۔ ۔ہمارے اسپریچول کلاس میں یہ لوگ ذہنی سکون پا رہے ہیں، کیوں کہ ہم اسلام کے فارم کی بات نہیں کرتے بلکہ ہم اسلام کی اسپرٹ کی بات کرتے ہیں ۔ آج کے اسپریچول کلاس میں ایسے چھ جوڑے موجود تھے ۔ ایسا محسوس ہو تا ہے کہ اس قسم کے جوڑوں کی آمد تیزی سے بڑھے گی ۔ لڑکیاں ہمارے ساتھ جماعت کی نماز میں شریک ہوتی ہیں ، ان کو اسلام کے مطالعے سے گہری دل چسپی ہے۔