Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
یہ شہادت گہہ الفت میں قدم رکھا ہے لوگ آسان سمجھتے ہیں مسلمان ہونا
سائنسی دور میں معرفت اعلیٰ کے نئے دروازے کھلےہیں، جو اِس سےپہلے کبھی نہیں کھلے تھے ۔ اس جدید دور میں معرفت اعلیٰ کے حصول کے لیے ہزاروں گنا زیادہ بڑی قربانی درکار تھی ۔ اس کس سبب یہ ہے کہ سائنسی دورکی معرفت بہت زیادہ ارتکاز(Concentration)چاہتی ہے ۔ موجودہ امتحانی دنیاکا حال یہ ہے کہ یہاں ہر وقت خلل یا فکری تشتّت(Distraction)پیش آتا رہتا ہے ۔مختلف اساب سے ہر وقت یہ ہوتارہتا ہے کہ آدمی کی سوچ اصل رخ سے ہٹتی رہتی ہے ۔ہر وقت اس کے دماغ میں منفی سوچ(Negative Thought)آے رہتے ہیں۔اس حالت میںاپنے ذہنی ارتکاز کو صحیح رخ پر باقیرکھنے کےلیے ہر وقت تصحیح فکر کا عمل کرنا پڑتا ہے۔ اِس عمل میں آدمی کو اپنی انا کو کچلنا پڑتا ہے۔ گویا کہ قربانی والے معاملے میںآدمی ایک بار ذبح ہو تا ہے اور معرفت اعلیٰ کے معاملے میں آدمی کو ہر لمحہ اپنے کو ذبح کرنا پڑتا ہے۔ یہ بلاشبہ ایک سخت مشکل کام ہے ۔اِس بنا پر سائنسی دور کی معرفت کا درجہ بہت زیادہ بڑھاہواہے۔