Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4ستمبر 2006
بسم اللہ خاں شہنائی بہت بڑے استاد مانے جاتے تھے۔ اگست ۲۰۰۶ میں ۸۴سال کی عمر میں ان کا انتقال ہو گیا ۔ وہ شہنائی میںاتنا زیادہ گُم تھے کہ ان کے یہاں بچہ پیدا ہوا تو انھوں نے اس کے کان میں تکبیر کے بجائے شہنائی بجائی ۔ ٹائمس آف انڈیا میںان کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ :
His life revolved around music.
ایک آدمی بسم اللہ خاں سے ملا ۔ اور ان سے اپنے بچوں کے لیے کوئی نصیحت پوچھی ۔ اخباری رپورٹر کے الفاظ میں بسم اللہ خاں نے کہا کہ اپنے بچوں کو سنگیت سکھائو:
Teach your children music.