Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
30جولائی 2006
حدیث کی پیشن گوئی کے مطابق ، آخری دور میں ایک مسلم مُصلح پیدا ہوگا ، جس کو حدیث میں مہدی بتایا گیا ہے ۔ مہدی کے بارے میں حدیث میں یہ الفاظ آئےہیں کہ : يُواطأ إسمه إسمى .()یعنی اس کانام میرے نام کے موافق ہوگا۔ اِس کا مطلب علماء اور شارحین یہ سمجھتے ہیںکہ مہدی کانام محمد ہوگا۔ حتیٰ کہ کچھ لوگ یہ بھی سمجھتے ہیںکے اس کے باپ کانام عبداللہ اور اس کی ماں کا نام آمنہ ہوگا۔
یہ بلاشبہ اصل بات ہے۔ اِس حدیث میںاسم سرمرادصفت ہے۔ یعنی مہدی اپنی خصوصیات کے اعتبار سے محمد عربی کےمشاہبہ ہوگا۔وہ اک درجےمیں دین کی معرفت حاصل کریںگا،جس درجے میںمحمدعربی کودین کی معرفت حاصل ہوئی ۔وہ محمدی تاریخ کوبعدکے زمانے میں دہرائے گا۔وہ مہدی :پیٹرن کو دریافت کرے گا ، اور اس کواپنے زمانے میں اختیار کرکے اپنا رول اداکرےگا۔