Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6مئی 2006
مسٹر اسد فاروقی پولیس کے محکمہ میں ایک بڑے افسر ہیں۔ انھوںنے کہا کہ میں قرآن کا ترجمہ پڑھتا ہوں لیکن مجھے ا س میں زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی ، کیوں کہ مجھے نظر آتا ہے کہ قرآن کوئی مربوط کلام نہیں۔ اس کے مقابلے میںبائبل ایک مربوط کلام ہے۔
میںنےکہا کہ قرآن کا یہ اسلوب اتفاقاً نہیں ہے بلکہ وہ قصدہے ۔ قرآن عام انسانی کتابوں کی کی طرح ایک مسلسل اور منظم کتاب کے طورپر نازل ہی نہیںکیا گیا ۔ قرآن ایک سبق کی کتاب ہے ۔ قرآن کا مقصد یہ ہے کہ آدمی اس کے جس صفحے کو کھولے اسی میں نصیحت یا سبق کی ایک بات پالے۔ مثلاً میںنےکہا کہ قرآن کی سور ہ ضعف کی ایک آیت میںآیا ہے: لم تقولون ما لا تفعلون۔ اس میںایک بہت بڑا سبق موجودہے وہ یہ کہ آدمی جو کہے وہی کرے اور جس کام کو اسے نہیں کرنا ہے اس کو زبان سے بھی نہیں بولے۔