Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4نومبر 2006
پوری تاریخ میں لوگ غلط تسمیہ کا شکار رہے ہیں ۔ مثلاً افلاطون نے اپنی مجّوزہ ریاست کا نام آئڈیل اسٹیٹ رکھا ۔ حالاں کہ اصل حقیقت کے اعتبار سے وہ یو ٹو مین اسٹیٹ تھی۔ برٹر ند ڑ سل نے اپنی مجوزہ حکومت کا نام ورلڈ گورنمنٹ رکھا، حالاں کہ حقیقت کی اعتبار سے وہ صرف ایک خیالی گورنمنٹ تھی ۔ روسو نے اپنی مجوزہ حکومت کا نام پی پُلز گورنمنٹ رکھا، حالاں کہ اپنی اصل حقیقت کے اعتبار سے وہ پارٹی گورنمنٹ تھی ، وغیرہ