Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26دسمبر1996
میرے تجربہ کے مطابق انسان تین قسم کے ہوتے ہیں۔ بااصول، پروفیشنل، خودغرض۔ بااصول انسان وہ ہے جس کی زندگی مقرر اصولوں کی پابند ہو۔ وہ ہر حال میں ان اصولوں کی پابندی کرے، خواہ اس کا کوئی ریٹرن مل رہا ہو، نہ مل رہا ہو۔ پروفیشنل انسان وہ ہے جو کاروباری اصول کو اختیار کئے ہوئے ہو۔ اپنے پروفیشن کے معاملہ میں وہ انتہائی دیانت دارہو۔ مگر اس سے باہر اس سے کوئی امید نہ کی جاسکتی ہو۔ خودغرض وہ ہے جس کے اندر نہ اصول پسندی ہو اور نہ پروفیشنل دیانت داری۔ وہ سطحی خودغرض کی سطح پر ہو اور بس۔