Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جولائی1996
مولانا انیس لقمان ندوی6جنوری1996کو دہلی سے ابوظبی چلے گئے تھے۔ اب چھٹی پر آئے ہیں۔ چند دن دہلی میں ٹھہرکر آج وہ اپنے وطن مالے گاؤں واپس گئے۔ میری معلومات کے مطابق، وہ غالباً پہلے شخص ہیں جو عرب میں رہ کر وہاں سے متاثر نہیں ہوئے۔ وہ جانے سے پہلے جیسے تھے، ویسے ہی آج بھی ہیں۔ مجھے ان کے اندر فرق دکھائی نہیں دیا۔ جو دوسروں میں دولت مند عرب میں قیام کے بعد ہوجاتا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ جس تنقید کا مزاج کے تحت وہ ہندوستان میں تھے اسی تنقیدی مزاج کے تحت وہ عرب میں بھی ہیں۔ ایک عرب ذمہ دار نے انہیں اپنے یہاں کام کی پیش کش کی تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ مجھ کو برداشت نہ کرسکیں گے۔ اس سلسلہ میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا: انا ناقد اکبر ناقد فی الھند(میں ہندوستان کے سب سے بڑے ناقد کاناقدہوں) اس نے کہا کہ میں بھی ناقد کو پسندکرتاہوں تو انہوں نے کہا: اِن کنتَ تُرَ حِب بالنقد وتحب ان تلقی من یدلک علی اخطائک فانت ، فانی الوحید ین۔