Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6ستمبر1996
انسان فطری طور پرمعیارپسند ہے۔ وہ ہمیشہ بھول کی تلاش میں رہتا ہے۔ مگر اس دنیا کے خالق نے دنیا کا نظام اس طرح بتایا ہے کہ یہاں آدمی کو لازماً کانٹوں کے درمیان سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہاں آدمی کے لیے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ ناقابل برداشت کو برداشت کرے۔ اس دنیا میں وہی آدمی خوش رہ سکتا ہے جو بے حس یا مفضّل ہو۔ حسّاس یا صاحب نظر آدمی کے لیے اس دنیا میں سکون اور اطمینان کی زندگی حاصل کرناممکن نہیں۔