Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
16دسمبر1996
قرآن کی ایک آیت ہے: ماکان اللہ یضیع ایمانکم (اللہ تمہارے ایمان کو ضائع کرنے والا نہیں) میرا خیال ہے کہ یہاں ایمان کے توسیعی مفہوم میں دعا بھی شامل ہے۔ اگر کسی بندۂ مومن نے سچی دعائیں کی ہوں اور پھر وہ تڑپ کر یہ کہے کہ خدایا، تو میری دعاؤں کو ضائع نہ کرنا تو مجھے یقین ہے کہ ایسے بندے کی دعائیں ضائع نہیں جائیں گی اور وہ ضرور قبول ہوں گی، خواہ ایک شکل میں قبول ہو یا دوسری شکل میں۔