Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3دسمبر1996
ایک صاحب 75سال کی عمر میں پہنچ کردونوں آنکھوں سے اندھے ہوگئے۔ اب ان کا حال یہ ہے کہ اپنے کمرہ میں رہتے ہیں مگر کمرہ میں بیٹھ کر جنت دوزخ کو یاد کرنے کے بجائے اپنے مفروضہ حریشوں کے خلاف سازش کرتے رہتے ہیں۔ ایک شخص جو سعودی عرب کے مبعوث کے طور پر ان کی بستی کے مدرسہ میں کام کررہا تھا۔ اس کو انہوں نے اپنا نشانہ بنالیا ہے اس کے خلاف سعودی عرب میں شکایتیں بھجوائیں۔ یہاں تک کہ سعودی عرب سے اس کی ملازمت ختم ہوگئی۔
ایک صاحب نے مجھ سے یہ قصہ بتایاتو میں نے کہا کہ حادثات ہر آدمی کی زندگی میں پیش آتے ہیں۔ بے حس آدمی کے ساتھ حادثہ پیش آئے تو وہ صرف اس کی بے حسی میں اضافہ کرے گا۔ اس کے برعکس جب حساس آدمی کے ساتھ حادثہ پیش آتاہے تو اس کے نازک جذبات جاگ اٹھتے ہیں۔ وہ ظواہر سے گزرکر معنوی حقیقتوں کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے۔ وہ زیادہ سے زیادہ خدا کی یاد کرنے والا بن جاتا ہے۔