Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27نومبر1996
مولاناانیس لقمان ندوی سے ایک بار میں نے کہا کہ حقیقی گفتگو دو آدمیوں کے درمیان ایک ایسے ایکسچنج کا نام ہے جس سے تیسری چیز امرج کرے۔ انہوں نے اس سے مکمل اتفار کیا۔ مگر اس قسم کی گفتگو کی لازمی شرط یہ ہے کہ دونوں فریق اتنہا کی حد تک غیر جذباتی انداز میں اپنی گفتگو کو جاری رکھ سکیں۔ یعنی ایک شخص اگر دوسرے شخص پر تنقید کرے تو وہ اس سے ذرا بھی مرہم نہ ہو۔ دونوں میں سے ہر ایک کا ذہن صرف دلیل کی سطح پر کام کررہا ہو۔ دونوں میں سے ہر ایک اس کے لیے تیار ہوکر اگر بات اس کے خلاف جاری ہو تو وہ ہرگز سیلف ڈیفنس کا انداز اختیار نہیں کرے گا۔ دونوں میں سے ہر ایک دلیل کے آگے جھکنے کے لیے تیار ہو۔ دونوں میں سے ہر ایک یہ کہنے کی جرأت رکھتا ہو کہ: میں غلطی پر تھا۔