Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3فروری1996
سیلن چٹرجی (Sailen Chatterjee)کی عمر 70سال ہے۔ وہ ہندی روزنامہ کیسری کے اسپیشل کرسپانڈنٹ ہیں۔ دہلی میں رہتے ہیں(Tel: 3381525)
انہوں نے بتایا کہ1946کے آخرمیں مہاتماگاندھی نے نواکھلی (بنگلوسیٹی) کا سفر کیا تو وہ گاندھی جی کے ساتھ تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گاندھی جی نے نواکھلی میں اپنا چپل اتاردیا۔ وہ ناہموار راستوں پر ننگے پاؤں چلنے لگے۔ پاؤں میں اکثر کانٹے وغیرہ چبھ جاتے اور خون بہنے لگتا۔ مگر انہوں نے چپل پہننے سے انکار کردیا۔ پوچھا گیا کہ آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ اس لیے کہ میں چاہتاہوں کہ لوگ مل کر امن کے ساتھ رہیں:
Because I want people live together with peace.