Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
27جولائی1996
ایک عربی اخبار میں ایک کشمیری مسلمان کا مضمون چھپا ہے۔ اس میں وہ پرجوش طور پر کہتے ہیں کہ کشمیر کی مسلمان قوم آزادی کے سوا کسی اور چیز پر ہرگز راضی نہیں ہوسکتی (شعب کشمیر المسلم لن یرضی الا بالا ستقلال) میں نے اس کو پڑھا تو میں نے کہا کہ زیادہ صحیح بات یہ تھی کہ مذکورہ کشمیری بزرگ یہ کہتے کہ: شعب کشمیر المسلم حق یرضی الا بالاماء یعنی کشمیر کے مسلمان تباہی کے سوا کسی اور چیز پر راضی ہونے والے نہیں۔
کشمیریوں نے1989سے جو متشدانہ تحریک کشمیر میں چلائی ہے وہ میرے نزدیک سراسر احمقانہ ہے۔ اس کے نتیجہ میں انہیں آخر کار جو چیز ملنے والی ہے وہ تباہی و بربادی ہے نہ کہ ان کی مطلوب آزادی۔ کسی تحریک کو اس کے حقیقی نتیجہ سے ناپنا چاہیے نہ کہ لفظی نعروں سے۔