Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9ستمبر1996
ایک ہندوستانی نوجوان یورپ کے ایک ملک میں تعلیم حاصل کرنے گیا۔ کئی سال کے بعد وہ واپس آیا تو لوگوں نے پوچھا کہ وہاں کا کوئی واقعہ بتاؤ۔ اس نے کہا کہ ایک واقعہ ایسا تھا جو اب تک مجھے یاد ہے۔ اس نے کہا کہ ہمارا ایک پروفیسر ایک روز ہم لوگوں کو یہ بات سمجھا رہا تھا کہ کھوئے ہوئے کا غم نہ کرو۔ اس وقت میز پر دودھ سے بھراہوا ایک گلاس رکھا تھا۔ اس نے اپنا ہاتھ زور سے ہلایا اور سارا دودھ زمین پر گرپڑا۔ اس کے بعد اس نے کہا کہ بہے ہوئے دودھ میںچخنے کا کوئی فائدہ نہیں: