Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7جولائی1996
سسلی میں ایک مثل ہے جس کا ترجمہ میں نے انگریزی میں پڑھا۔ وہ یہ کہ اگر تمہارا چہرہ گندا ہوتو تمہارا سچا دوست ہی اس کی بابت تمہیں بتائے گا:Only your real friends will tall you when your face is dirty
آج کل حالت یہ ہے کہ جہاں مسلمان اور غیر مسلم کا مسئلہ ہو تاہو علما اور تمام مسلم دانشور فوراً مسلمانوں کی وکالت کرنے لگتے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں میرا انداز مسلمانوں کو نصیحت کرنے کاہوتا ہے۔ اس بناپر مسلمان دوسرے لوگوں سے خوش ہیں اور مجھ سے ناخوش۔ اگر مذکورہ مشل کی روشنی میں غور کیا جائے تو یہ جاننا مشکل نہیں کہ دونوں میرے کون ہے جو مسلمانوں کا سچا دوست بنے۔