Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
6دسمبر1996
آج6دسمبر1996کو بابری مسجد (اجودھیا) کی چوتھی سالگرہ تھی۔ ہندوستان کے نام نہاد مسلم لیڈر پچھلے تین سالوں میں ہر بار6دسمبر کو مسلمان کو اس سوال پر ابھارنا چاہتے تھے مگر وہ کامیاب نہ ہوسکے۔ اس سال ان کی خوش قسمتی سے6دسمبر کو جمعہ کا دن تھا۔ حسب معمول اجتماعی نماز کے لیے مسلمانوں کی بڑی تعداد مسجد میں اکٹھا تھی۔ اس طرح ان لیڈروں کو موقع مل گیا انہوں نے کچھ شہروں میں مسجدوں میں جذباتی تقریریں کرکے مسلمانوں کو ابھارا۔ ان کی ایک تعداد کو سڑکوں پر نکال لائے۔ کئی مقامات پر پولس سے جھڑپیں ہوئیں۔ حتیٰ کہ بعض شہروں میں گولی چلنے کی نوبت آگئی۔
اس قسم کی کوشش سراسر بے فائدہ ہے۔ جو صفحہ تاریخ نے بند کردیا ہو اس کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کرنا گویا ناممکن کو ممکن بنانے کی کوشش کرنا ہے۔ اس قسم کی کوشش کسی کی تباہی میں اضافہ تو کرسکتی ہے مگر وہ اس کے لیے کسی فائدہ کا سبب نہیں بن سکتی۔