Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
25جولائی1996
مولانا محمد علی جوہر لندن گئے تو وہاں اخبار کے نمائندوں نے ان پر سوالا کی بوچھار کردی۔ ایک سوال یہ تھا کہ بتائیے، عورتوں کے حقوق کے بارے میں آپ کی رائے کیا ہے۔ مولانا محمد علی نے کہا: بھلا میرے جیسا آدمی بھی عورت کے حقوق کا مخالف ہوسکتا ہے۔ میں اس کے حق میں ایک نہیں، آٹھ دلیلیں رکھتا ہوں۔ ان میں سے چار بڑی دلیلیں ہیں اور چار چھوٹی دلیلیں۔ اخبار والوں نے پوچھا کہ وہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار بڑی دلیلوں کے نام یہ ہیں۔ ایک ماں، دو بہنیں اور ایک بیوی اور چارچھوٹی دلیلیں ہیں میری چار بیٹیاں۔