Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29مئی1996
مجھ پر کئی بار یہ کیفیت گزری ہے کہ میں کس کھلے مقام پر کھڑاہوں۔ اچانک ایسا محسوس ہوا جیسے نعمتوں کا ایک سمندر انسان کے اوپر انڈیل دیا گیا ہے۔ انعامات کی ایک پوری کائنات انسان کی خدمت پر لگادی گئی ہے۔ مگر کوئی انسان نہیں جو اس عظیم احسان پر خدا کا شکر اداکررہا ہو۔ تمام کے تمام انسان نعمتوں کو لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں۔ کوئی بھی نہیں جو شکر کے جذبہ سے سرشار ہوکر خدا کے قدموں پر گرجائے۔
اس احساس نے مجھے تڑپادیا۔ بے اختیاری کے عالم میں چیخ کر میں بول اٹھا کہ خدایا، میں تمام انسانوں کی طرف سے تیراشکر اداکرتا ہوں۔ میں پورے عالم بشری کی طرف سے تیرے بے پایاں احسانات کا اعتراف کرتا ہوں۔