Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
5ستمبر1996
پچھلے چار ہزار سال کی تاریخ ایک الہی اسکیم تاریخ ہے۔2000ق م کے لگ بھگ زمانہ میں یہ خدائی منصوبہ شروع ہوا۔ اس کا ابتدائی جزء حاجرہ اور اسماعیل کو صحرا میں بساکر ایک نئی زندہ قوم کو تیار کرنا تھا (ابراہیم37)یہ تقریباً ڈھائی ہزارسال کی مدت ہے۔ اس مدت میں اخراج نسل کا منصوبہ پورا ہوا (آل عمران110)اس کے بعد ظہور محمدی سے لیکر800سال تک کا زمانہ ختم فتنہ (البقرہ193) کا زمانہ ہے۔ یعنی امت محمدی کے ذریعہ عالمی سطح پر جبر کے نظام کو ختم کرنا۔ اس کے بعد سولہوی صدی عیسوی سے مغربی قوموں کا عروج شروع ہوتا ہے۔ ان کے ذریعہ آیات فطرت کے ظہور (فصلت53)کا نشانہ پورا کیا گیا۔ اب آخری کام وہ ہے جس کو حدیث میں ادخال الکلمہ فی کل البیوت کہا گیاہے (مسند احمد6/4)یہ آخری جزء بھی ایک پراسس کے روپ میں عملاً جاری ہوچکا ہے۔ مسلم اور غیر مسلم دونوں اس میں یکساں طور پر شریک ہیں۔ خدا کا منصوبہ اپنی تکمیل تک پہنچنے کے بہت قریب ہے۔