Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
22جنوری1996
رمضان1416ھ کی آج پہلی تاریخ تھی۔ ان کو روزہ رکھ کر شام کو جب افطار کیا تو ایسا محسوس ہوا ہے کوئی کہہ رہا ہو کہ خداکو اس سے دلچسپی نہیں کہ وہ خوامخواہ کسی کو دن بھر بھوکا پیاسا رکھے۔ خدا کو صرف یہ دیکھنا تھا کہ کیا اس کا بندہ میرے حکم سے کھانے پینے سے رکتا ہے۔ اور دوبارہ اس وقت کھاتا ہے جب کہ میں اسے کھانے کی اجازت دیدوں۔ یہ حکم برآری ی آزمائش کرنا تھا نہ کہ فاقہ کشی کی مصیبت میں ڈالنا۔