Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
4ستمبر1996
کارل مارکس نے اقتصادی قوتوں کو تاریخ کے پیچھے کارفرما دیکھا تھا۔ مگر زیادہ صحیح بات یہ ہے کہ یہ دراصل خود کا ارادہ ہے جو تاریخ کے پیچھے کارفرما ہے۔
ساتویں صدی عیسوی کے آغاز میں مسلمانوں کا عروج شروع ہوا۔ انہوں نے اپنے وقت کی بڑی بڑی سلطنتوں کو امیر کرکے عالمی سطح پر سپرپاور کی حیثیت حاصل کرلی۔ ان کے ذریعہ قدیم سیاسی جبر کے نظام کو ختم کرنے کا کام لیا گیا۔
آٹھ سوسال بعد پندرھویں صدی عیسوی میں مسلمانوں کا زوال شروع ہوا۔ مسلمان جگہ جگہ مغرب کی مسیحی قوموں سے شکست کھانے لگے۔ یہاں تک کہ ساری دنیا میں وہ مغلوب ہوگئے۔ اور مسیحی قوموں نے عالمی سطح پر غلبہ حاصل کرلیا۔ یہ تمام تر خدائی منصوبہ تھا۔ کیوں کہ نظام جبر کے خاتمہ کے بعد اگلا مرحلہ آیات فطرت کو کھولنا تھا، اور مسلمان زوال سے دوچار ہونے کی بناپر اس کام کی انجام دہی کے لیے نااہل ہوچکے تھے۔