Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23مئی1996
حسین بن علی بن ابی طالب (4-61ھ) کے حالات پڑھ رہا تھا۔ اس میں دوسری باتوں کے علاوہ یہ بھی لکھا ہواتھا کہ وکان نقش خاتمہ ’’اللہ بالغ امرہ‘‘ (الانعام243/2)یعنی ان کی مہر کی انگوٹھی پر اللہ بالغ امرہ نقش کیا ہوا تھا۔ یہ قرآن کی سورہ الطاق کی آیت کا ایک جز ہے۔ اور اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ اپنا کام پورا کرکے رہتا ہے۔ اس کے برعکس یزید کی مہر کی انگوٹھی پر لکھا ہوا تھا: یزیدبن معاویہ189/8
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حضرت حسین نے جب یزید کے خلاف خروچ کی تو ان کو یقین تھا کہ وہ چونکہ حق پر ہیں اس لیےخدا کی مدد سے ان کی حیت یقینی ہے۔ غالباً اس یقین کی بناپر وہ صرف80کی تعداد کے ساتھ نکل پڑے، جب کہ اس تعداد میں بھی ان کے گھر کی عورتیں اور بچے شامل تھے۔ مگر خدانے اس دنیا کو اسباب کے تحت بنایا ہے۔ یہاں اسباب کے مقابلہ میں اسباب فراہم کرنا ہے۔ اسباب کے مقابلہ میں خوش فہمی یہاں کارآمد نہیں ہوسکتی، خواہ وہ کتنے ہی مخلصانہ طور پر کیوں نہ کی گئی ہو۔