Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
15ستمبر1996
مسٹر پرمودکمار بترانے بزنس منجمنٹ کا کورس امریکہ سے کیا ہے۔ اس کا انہیں لمبا تجربہ ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے وہ اس موضوع پر لکچر دیتے ہیں۔ ہر ایک لکچر پر انہیں پانچ ہزار روپیہ ملتا ہے۔ اس موضوع پر جامعہ ملیہ دہلی میں ان کا لکچر تھا۔ آخر میں انہوں نے طلبہ سے کہا کہ آپ کے جیب میں نوٹ رکھا۔ کوئی اپنی جیب سے ایک نوٹ نکال کر اسے پھاڑے کسی نے ایسا نہیں کیا۔ پھر انہوں نے خود اپنی جیب سے سو روپیہ کا ایک نوٹ نکالا اور ایک طالب علم کو دیا کہ اس کو پھاڑو۔ مگر وہ اس کو پھاڑنہ سکا۔ پھر دوسرے طالم علم کو دیا۔ حتی کہ اس کی کاپی پر یہ بھی لکھ دیا کہ میں خود ان کو پھاڑنے کے لیے کہہ رہا ہوں۔ تب بھی اس نے نہیں پھاڑا۔ آخر میں بتراصاحب نے نوٹ کو اپنے ہاتھ میں لیا اور اس کو پھاڑدیا۔
پھر انہوں نے کہا کہ نوٹ کو آپ نے اس لیے نہیں پھاڑا کہ وہ آپ کو قیمتی معلوم ہوا۔ مگر ٹائم بھی اتنا ہی قیمتی ہے۔ چنانچہ کہا جاتا ہے کہ وقت دولت ہے (Time is money)اس لیے وقت کو ضائع کرنا بھی وقت کو پھاڑنا ہے:
It is equal to tearing time.