Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
23دسمبر1996
پاکستان کے کرکٹ چیمپئن عمران خان کی شادی انگلید کے ایک دولت مند یہودی کی لڑکی جمائی سے ہوئی۔ اب خبر ہے کہ وہ پاکستان کی سیاست میں داخل ہوگئے ہیں۔ فروری1997میں ہونے والے انتخابات میں وہ انصاف پارٹی کے نام سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان کے یہودی دوست نے اعلان کیا ہے کہ وہ عمران خان کے الیکشن کے سارے اخراجات اداکریں گے۔
1947سے پہلے پاکستان کی تحریک پاکستان کا مطلب کیا، لاالہ الااللہ کے نعروں کے ساتھ چلائی گئی۔ پاکستان بننے کے لیے مولانا ابوالاعلی مودودی نے اعلان کیا کہ پاکستان اسلام کے نام الاٹ ہوچکا ہے۔ پاکستان دانشوروں نے نظریہ پاکستان کا تصور نکالا اور لکھنے اور بولنے والا طبقہ پاکستان کی نظریاتی حفاظت میں سرگرم ہوگیا۔ حتی کہ بھٹو کو پھانسی لگادی گئی۔ مگر لمبی جدوجہد کے بعد آخری نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان یہودی لایی کے دائرہ میں چلا گیا۔ الفاظ اور حقیقت میں کتنا زیادہ فرق ہے۔