Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26مئی1996
حدیث میں ہے کہ سب سے افضل صدقہ یہ ہے کہ کوئی مسلمان آدمی علم سیکھے اور پھر اپنے مسلمان بھائی کو اسے سکھائے۔ ان یتعلم المرء المسلم علماً ثم یعلمہ اخاء المسلم) امام شافعی نے کہا کہ علم کا طلب کرنا نفل نماز سے زیادہ بہتر ہے۔(طلب العلم افضل من الصلاۃ النافلسۃ)
علماء عام طور پر اس علم سے علم دین مراد لیتے ہیں۔ یہ بات بجائے خود صحیح ہے مگر علم دین صرف فقہ کی کتابوں کو پڑھنے کا نام نہیں ہے۔ قرآن میں بار بار کائناتی اشیاء کے حوالے دئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان پر غور کرو۔ یہ براہ راست طور پر سائنسی تعلیم کی طرف رغبت دلانا ہے کیوں کہ سائنسی معلومات کے بغیر کائنات پر گہرا غوروفکر مرکوز ہی نہیں۔