Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
7اپریل1996
ایک صاحب سے میں نے کہا کہ قدیم دور میں پیدا ہونے والے تمام لٹریچر میں حدیث لٹریچر ہی واحد لٹریچر تھا۔ جس میں صنعتی انقلاب کی واضح پیشین گوئیاں موجود ہیں۔ مگر موجودہ زمانہ میں جب صنعتی انقلاب آیا تو مسلمان ہی واحد قوم تھے جس اس نئے دور میں بے جگہ ہوگئے۔ وہ جدید صنعتی دور میں اپنا حصہ نہ پاسکے۔ میرے خیال سے اس کی واحد ذمہ دار وہ نا اہل رہنما ہیں جنہوں نے موجودہ دور میں مسلمانوں کو ایک ہی سبق دیا۔ یہ کہ جدید ترقی یافتہ قومیں تمہادی دشمن ہیں۔ وہ اسلام اور مسلمانوں کو مٹا دینا چاہتی ہیں۔ اس غلط رہنمائی کے تمام دنیا کے مسلمان کے اندر منفی ذہنیت پیدا کردی۔ جدید دور کو انہوں نے صرف نفرت کی نظر سے دیکھا۔ اور جو لوگ نفرت اور عداوت کی نفسہات میں مبتلا ہیں ان کا وہی انجام ہوتا ہے جو موجودہ دور میں مسلمانوں کا ہوا ہے۔