Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29جنوری1996
میرا تجربہ یہ ہے کہ بیشتر لوگ ہمیشہ غلط سوچ میں مبتلا رہتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ کوئی اپنی غلطی کا اعتراف کرنا نہیں چاہتا۔ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے آپ کو غلط مانے بغیر انہیں حقیقت معلوم ہوجائے۔مگر ایسا ہونا میرے نزدیک ممکن نہیں۔ اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے لیے تیار رہنا ہی سچائی تک پہنچنے کا واحد دروازہ ہے۔