Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
20مئی1996
حضرت عبداللہ بن عباس بتاتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر صحابہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: ایاکم الغلو فی الدین فانھا ھلک من کان قیلکم بالغلو فی الدین۔ یعنی تم لوگ دین میں غلو سے بچو۔ کیونکہ تم سے پہلے کے لوگ جو ہلاک ہوئے وہ غلو ہی کی وجہ سے ہلاک ہوئے (مسند احمد، سنن ابن ماجہ)
غلو کا تعلق ہر دینی معاملہ سے ہے۔ انہیں ہی سے ایک سیاسی غلو بھی ہے۔ حضرت عثمان کو جن لوگوں نے قتل کیا وہ اس قسم کے سیاسی غلو کا شکار تھے۔ یعنی معاملات کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دے کر وہ متشدد ہوگئے۔ موجودہ زمانہ میں اسلامی انقلاب کی جو پرتشدد تحریکیں چل رہی ہیں۔ وہ بھی اسی غلو کا نتیجہ ہیں۔ ان لوگوں نے سیاسی نظام کے معاملہ کو وہ اہمیت دیدی جو کہ شریعت میں نہیں تھی ۔ اسی شدت پسندی کے بجائے سے وہ چیز یہ اولی میں کو اسلامی دہشت گردی (Islamic Militancy)کہا جاتا ہے۔ جہادکے نام پر ہونے والی اس دہشت گردی نے موجودہ زمانہ میں اسلام اور مسلمانوں کو بے حد نقصان پہنچایا ہے۔