Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
21دسمبر1996
زندگی ایک سنگین حقیقت ہے۔ وہ سنجیدہ واقعات سے بھری ہوئی ہے۔ اگر کوئی شخص زندگی کو گمبھیر انداز سے دیکھے تو لازماً وہ دردمندی کی نفسیات میں مبتلا ہوجائے گا۔ میرا یہ حال ہے کہ اگر میں کسی کو خوش باش چہرے کے ساتھ دیکھتا ہوں تو مجھے یقین ہوجاتا ہے کہ ہر ایک غیر سنجیدہ آدمی ہے۔ کیوں کہ اس دنیا میں سنجیدہ انسان خوش باش یا بےفکری کی حالت میں نہیں رہ سکتا۔