Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
26مارچ1996
الماوردی (364-450ھ) مشہور شافعی فقہہ ہیں۔ ان کی ایک نہایت مفید کتاب ادب الدنیا والدین ہے۔ یہ کتاب باربار چھپ چکی ہے۔ دمشق کے دارابن کثیر نے 593میں اس کی تحقیق کرکے نہایت خوبصورت انداز میں شائع کیا ہے۔ اس کا ایک باب حلم اورغضب پر ہے۔ اس کے تحت نہایت قیمتی اقوال جمع کئے گئے ہیں۔
کتاب میں ایک حکیم کا قول اس طرح نقل کیا گیا ہے۔ جو آدمی بردباری کا درخت لگائے گا وہ سلامتی کا پھل حاصل کرے گا (من غرس شجرۃ الحلم اجتنی ثمرۃ المسلم)