Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
29ستمبر1996
نظام الدین اولیاء کے مریدوں میں سے ایک شیخ نصیرالدین محمود روشن چراغ دہلوی بھی تھے۔ مولانا عبدالحق حقانی محدث دہلوی نے اخبار الاخیار میں لکھا ہے کہ دہلی میں ایک مجلس تھی جس میں شیخ نصیرالدین محمود روشن چراغ بھی موجود تھے۔ کچھ دیر کے بعد مزامیر اور قوالی کی آواز آنے لگی۔ شیخ مجلس سے اٹھ کر جانے لگے۔ حاضرین میں سے کسی نے کہا کہ آپ اس کو ناپسند کرتے ہیں حالانکہ آپ کے مرشد حضرت نظام الدین اولیاء تو اس کو جائز سمجھتے ہیں۔ شیخ نے جواب دیا: مارا دلیل ازکتاب و سنت می باید۔ یعنی مجھ کو قرآن و سنت کی دلیل چاہیے۔ کسی مرشد کا قول یا عمل شریعت کے معاملہ میں دلیل ہیں۔ کسی نے نظام الدین اولیاء سے یہ واقعہ بیان کرکے شیخ کی شکار سے کی تو انہوں نے کہا: اوراست می گوید۔ حق آن است کہ اومی گوید۔ یعنی وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ حق وہی ہے جو وہ کہہ رہے ہیں۔