Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
11دسمبر1996
جناب جمیل اختر صاحب الرسالہ کے مستقل قاری ہیں۔ انہوں نے ہمارے یہاں کی مطبوعہ کتاب ڈائری حصہ اول پڑھی انہیں بھی شوق ہوا کہ وہ بھی ڈائری لکھا کریں چنانچہ اس کے بعد وہ بازار سے ڈائری خریدکر لائے اور مجھ سے کہا کہ آپ اس کے صفحہ اول پر کچھ لکھدیں، میں نے حسب ذیل سطریں لکھدیں۔ ماضی کا بے لاگ احتساب اور مستقبل کی حقیقت پسندانہ منصوبہ بندی، انہیں دو چیزوں کے مجموعہ کا نام کامیاب زندگی ہے۔