Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
3اپریل1996
دس ساڑھے دس بجے تین آدمی ملاقات کے لیے آئے۔ تینوں اعلیٰ تعلیم یافتہ مسلمان تھے۔ گفتگو کے دوران میں نے کہا کہ موجودہ زمانہ میں دنیا روایتی دور سے نکل کر سائنٹفک دور میں داخل ہوئی۔ اس کے نتیجہ میں تمام حالات بدل گئے۔ یہ وقت اجتہاد کا تھا۔ یعنی اسلام کے ابدی اصولوں کو جدید حالات پر ازسرنو منطبق کرنا۔ مگر دورجدید کے علماء نے ازسرنو انطباق (Reapplication)کے بجائے ردعمل (Reaction)کا طریقہ اختیار کیا۔ موجودہ زمانہ میں مسلمان ساری دنیا میں بے جگہ اور بے قیمت ہورہے ہیں، اس کی اصل وجہ یہی تاریخی غلطی ہے۔