Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
10جون1996
فقہ کا مشہور مسئلہ ہے کہ :مالا یتم الواجب الایہ فھوواجب۔ یعنی کسی واجب کی ادائیگی کے لیے جو چیز ضروری ہو وہ چیز بھی واجب ہوجاتی ہے۔ اس اصول کو عام طور پر کچھ روایتی یا جزئی امورپر منطبق کیا جاتا ہے۔ مگر زیادہ بڑے امورپر اس کا انطباق نہیں کیا جاتا۔ مثلاً مسلمانوں کے اوپر واجب ہے کہ وہ دوسری قوموں کو اسلام سے متعارف کریں۔ مگر آج عملاً یہ کام نہیں ہورہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان کشیدگی کی فضا پیدا ہوگئی ہے۔ اس کشیدگی کی وجہ سے غیر مسلم قومیں اسلام کا مطالعہ معتدل ذہن کے ساتھ نہیں کرپاتیں۔
اس کشیدگی کا سبب خود مسلمانوں کی وہ لڑائیاں ہیں جو انہوں نے اپنے حقوق کی بازیابی کے نام پر غیر مسلم قوموں کے خلاف چھیڑ رکھی ہے۔ اب چونکہ اس لڑائی کے خاتمہ کے بغیر دونوں کے درمیان معتدل تقلعات قائم نہیں ہوسکتے، اس لیے مسلمانوں پر واجب ہوجاتا ہے کہ یک طرفہ طور پر ان لڑائیوں کا خاتمہ کردیں۔ اس معاملہ میں مذکورہ شرعی اصول کا تقاضا یہی ہے۔