Badges mark quoted or attributed material (Qur'an, hadith, another author, an opposing view). Unbadged passages are Maulana Wahiduddin Khan's own words.
9جون1996
موجودہ دنیا کو خدانے ابتداءََ آزمائش کے لیے بنایا ہے۔ میں جب اس دنیا کو فطرت کی سطح پر دیکھتا ہوں تو وہ مجھے بے حد حسین اور بے حد بامعنی معلوم ہوتی ہے۔ پھر جب میں اس بھیڑکو دیکھتا ہوں جس جنت کی کھڑکی پر لائن لگائے ہوئے ہے تو مجھ کو بہت تعجب ہوتا ہے۔ میں سوچنے لگتاہوں کہ کیا یہی وہ سطحی اور لایعنی لوگ ہیں جن کے لیے خدانے جنت کی ناقابل بیان دنیا بنائی ہے۔ یہ سوچتے ہوئے میری زبان سے نکلا: کیسی عجیب ہوگی وہ جنت جو عالم ابتداء سے بھی کم معنویت کی حامل ہو۔